Uncategorized

پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی، خانیوال میں جلوس نکالنے پر 17 عزاداروں کیخلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز (خانیوال) ملک بھر میں عشرہ محرم الحرام امن و امان سے گزرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں عزاداروں، بانیان اور تنظیمی افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کے نواحی علاقے عبدالحکیم میں گیارہ محرم الحرام کے جلوس کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مختارحسین سمیت 17 افراد کے خلاف بے گناہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم خانیوال کے رہنما جواد حیدر کے مطابق جس جلوس کو ایشو بنا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ قدیمی ہے اور اس سال یہ جلوس ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی کی زیرنگرانی میں نکالا گیا۔ یہ جلوس بستی سیداں والی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نواں شہر پر اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس کے لائسنسدار غلام رضا زرگر ہیں جن کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے پُرامن محرم کے بعد اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مقامی ایس ایچ او اور ڈی پی او خانیوال ایازسلیم کی شیعہ دشمنی واضح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button