کربلا قوموں کی بیداری کا مرکز ہے ، ناصر عباس شیرازی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کربلا قوموں کی بیداری کا مرکز ہے جس نے ہر مظلوم کو آواز حق کہنے کا حوصلہ دیا یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں موجود اور کام کرنے والی اسلامی تحریکیں کربلا کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں، اس کے علاوہ بعض غیرمسلم تحریکیں بھی کربلا سے اپنا ناطہ جوڑتی ہیں کیونکہ کربلا کسی ایک مکتب یا فرقے کی میراث نہیں ہے کربلا کو سمجھنے اور اس سے اثر لینے کے لیے انسانیت اور بیداری ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصرشیرازی کا مزید کہنا تھا کہ کربلا ہرعمر کے مرد و عورت کے لیے آئیڈیل شخصیات رکھتی ہے، کربلا ایک ایسی درسگاہ ہے جسے ہرکوئی اپنا آئیڈیل بنا سکتا ہے۔