پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، فائرنگ سے زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکار محمد زاہد دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہو گیا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی کا گن مین محمد زاہد سرکاری ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ عالیشان کالونی میں پہلے سے موجود نامعلوم دہشت گردوں نے محمد زاہد پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موٹر سائیکل سے گر گیا، اور پاؤں موٹرسائیکل میں پھنس گیا۔ محمد زاہد نے لیٹے لیٹے دہشتگردوں پر جوابی فائرنگ کی، مگر اس فائرنگ سے دہشتگردوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کچھ دیر مقابلہ جاری رہنے کے بعد دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر محمد زاہد موقع پر شہید ہو گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد آصف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مگرآخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button