پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ،علمدار روڈ پر شہادت امام سجاد ؑ کی مناسبت پر جلوس برآمدا ہوا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پچیس محرم الحرام ،شہادت سید الساجدین ، امام زین العابدین کی مناسبت سے پاکستان بھر میں تین روزہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی مناسبت سے پاکستان کے کئی شہروں میں گذشتہ روز مختلف امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی گئیں ۔ علماء نے امام سجاد کی زندگی اور مصائب بیان کرنے کے علاوہ آپ کی سیرت پر چلنے کی تاکید کی ۔
کویٹہ میں گذشتہ شب اسی مناسبت سے مرکزی جلوس علمدار روڑ سے برآمد ہوا ۔ جلوس عزاداری کرتا ہوا قبرستان بہشت حضرت زینب پر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں ماتمی جوان شریک تھے۔
کویٹہ کے مختلف امام بارگاہوں میں شہادت امام سجاد {ع} کی مناسبت سے مزید دو دن تک مجالس کا سلسلہ جاری رہے گا۔