پاکستانی شیعہ خبریں

مذہبی جنونیت اور انتہاء پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکا جائے، علامہ مرزا یوسف حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت گلبرگ ٹاؤن میں منعقدہ علمی و ادبی نشست سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ مذہبی جنونیت اور انتہاء پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکا جائے کیونکہ یہ تعلیمات اسلامی کے منافی ہے ،اسلام امن ومحبت کا مذہب ہے اور اس میں ظلم ،جبر اور بربریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے،دین احترام انسانیت کی بات کرتا ہے لہٰذا ہمیں دین کے مشترکات پر متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگاکیونکہ فرقہ واریت اور ٹارگٹ کلنگ کے ناسور نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا، ایسے عناصر کے چہرے بے نقاب ہوں جو متنازعہ فتوے جاری کر کے عسکریت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔ نشست سے صغیر عابد رضوی ،سید علی اوسط ،سہیل مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام سے کہا کہ وہ گمراہ کن فتوؤں اور غیر ضروری تقاریر سے پرہیز کریں کیونکہ اس طرح کی حرکات سے دہشت گردی کلچر کو فروغ مل رہا ہے اور اسلام دشمن قوتیں اس کا فائدہ اٹھا کر باہم دست و گریباں کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button