پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شکارپور میں شہید علامہ شفقت عباس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور سندھ پولیس کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم سکهر، شکارپور اور بدین کے عہدیداران اور عزاداروں کے خلاف جهوٹی  ایف آئی آر  کاٹنےپر سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پولیس کے خلاف  مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قدم گاہ مولانا علی (ع) پر بعد از نماز جمعہ منعقدہ  احتجاجی مظاہرے سے خطاب مولانا گل حسن مرتضوی نے کیا جبکہ اس موقع پر  ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل عالم کربلائی سمیت شرکاء کی بھی بڑی تعداد  شریک تھی۔  اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے   ابھی تک علامہ شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کی  گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ انتظامیہ شہادت کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین کے خلاف ہی مقدمات بنا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ روش جاری رکھی تو سندھ حکومت کے خلاف صوبے بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button