کراچی دیوبندی مدرسہ کی معلمہ معصوم بچیوں کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے 26 بچیوں کو گرفتار کیا ہے، یہ بچیاں ایوب نامی شخص کے گھر سے برآمد کی گئیں ہیں، تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ان بچیوں کو حمیدہ نامی ایک دیوبندی وہابی مدرسہ کی معلمہ نے ایوب نامی شخص کے گھر چھوڑا تھا۔ مزید تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ مدرسہ کی طلبہ کی اسمنگلنگ کی جارہی تھی۔ برآمد کی گئی 26 بچیوں کی عمریں 8 سے 10 سال بتائی جارہی ہیں جنکا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں مدرسہ کی تعلیم کے نام پر باجوڑ سے یہاں کراچی لایا گیا تھا، بعد میں انہیں وہابی مدرسہ نے ایوب نامی شخص کو بیچ دیا۔
واضع رہے کہ پاکستان میں دیوبندی اور وہابی مدرسے انسانی اسمگلنگ اور دہشتگردی میں ملوث ہیں، یہ نیٹ ورک اتنا مضبوط ہے کہ حکومت انکے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔ دین کی تعلیم کے نام پر بچوں اور نوجوانوں کا استحصال ان مدارس کا شعار ہے، پاکستان میں زیادہ تر دیوبندی اور وہابی مدارس، مولانا فضل الرحمن، مولانا سمیع الحق ، مولانا شفیع عثمانی، مولانا لودھیانوی، اورنگزیب فاروقی، مولانا عبدالعزیز اور مولانا مفتی نعیم کے زیر اثر چلائے جارہے ہیں۔