کراچی، کورنگی میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکڑ شمیم رضا شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے کورنگی میں اب سے کچھ دیر قبل تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ ڈاکڑ کو شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق کورنگی نمبر 1 میں سپا صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ ڈاکڑ شمیم رضآ ولد مسلم رضا شہید کیا ہے۔ شہید کی جسد خاکی جناح اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی کورنگی میں ایک کمپوٹر شاپ دو شیعہ بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک بھائی کامران شہید ہوگیا تھا۔ کورنگی کے علاقے میں سپاہ صحابہ جیسی تکفیری جماعت سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناچکی ہے۔ لیکن حکومت حوالے سے مکمل خاموش ہے۔
دوسری جانب کراچی ہی کے علاقہ عائشہ منزل پر سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگروں نے شیعہ پولیس اہلکار کا نشانہ بنایا ہے اس حملے میں وہ شدید زخمی ہیں اور انکو طبعی امداد دی جارہی ہے، تاہم جوابی کاروائی میں حملہ آور زخمی ہوگیا تھا جسے گرفتار کرلیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ گرفتار حملہ آور کا تعلق سپاہ صحابہ سے ہے، یہ وہی تنظیم ہے جس پر سے حال ہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پابندی ہٹائی گئی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ میں امریکی سعودی نواز دیوبندی مدرسہ دارالعلوم حمادیہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر شمیم رضا ولد مسلم رضا شہید۔اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اپنے کلینک پرانسانیت کی خدمت انجام دے رہے تھے کے تین چہرے پر ماسک پہنے تکفیری دہشتگرد کلینگ کے اندر گھس کر مریضوں کے علاج میں مصروف شیعہ ڈاکٹر شمیم رضا کولیاں مار کے مدرسہ دارالعلوم حمادیہ کی طرف فرار ہوگئے ،ڈاکڑ شمیم رضا کے 2 سر میں اور 2 سینے میں گولیاں ماری جس سے ان کی شہادت موقع پر ہی ہوگئی شہید ڈاکڑ شمیم رضا کی میت کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے