Uncategorized
ملک میں جہاد کے نام پر دہشت گردی ہو رہی ہے، آصف علی زرداری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں پیپلز پارٹی سوشل سروسز ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جس طرح بھٹو کی سوچ کو ضیاالحق ختم نہیں کر سکے، اسی طرح طالبان دہشت گرد بے نظیر بھٹو کی سوچ کو کبھی ختم نہیں کر سکیں گے، جب کہ ہمیں ایسے شیطان کا سامنا ہے جس کا نہ سر ہے اور نہ پیر، اور جہاد کے نام پر جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں مرنے اور مارنے والے دونوں ہی کلمہ پڑھتے ہیں۔