پاکستانی شیعہ خبریں

عظمت صحابہ ؓ کے جھنڈے گاڑنے کے دعوے کرنیوالے جنید جمشید کیخلاف میدان میں آئیں، علمائے اہلسنت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق گلوکار اور تبلیغی جماعت پاکستان کے رہنما جنید جمشید کی جانب سے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کی شان میں گستاخی کے خلاف نمائش چورنگی کراچی پر اہلسنت تنظمیمات کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد شبیر ابوطالب، علامہ السید عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، شکیل قاسمی، مفتی بشیرالقادری نورانی ضیائی، مفتی محمد رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ عبدالغفار اویسی نورانی، شیخ عبدالوحید یونس نورانی اور قاری ادریس قاضی و دیگر علمائے اہلسنت نے سابق گلوکار جنید جمشید کے بیان کی شدید مذمت کی۔ جے یوپی کے مرکزی رہنماء شبیر ابوطالب نے کہا کہ مخصوص عناصر نے میڈیا کو اپنی ذاتی رائے کی تشہیر کا ذریعہ بنا رکھا ہے، کبھی کوئی ٹی وی پر بیٹھ کر حضرت علیؑ کی شان میں گستاخی کرتا ہے، تو کبھی امام حسینؑ اور یزید کا موازنہ کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتا ہے، حضرت عائشہ صدیقہؓ کی شان میں گستاخانہ جملوں سے جہاں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، وہیں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان معاملات کا ذمہ دارکون ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کا کیا کردار ہے، وزارت مذہبی امور آخر کیا کر رہی ہے اور قانونی ادارے اور عدالتیں کیا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، یہ ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے، یہاں پر امہات المومنینؓ، صحابہ کرامؓ اور اہلبیت اطہارؑ کی شان میں گستاخی جیسے اظہار رائے کی آزادی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

اہلسنت تنظیمات کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں اہلسنت علماء کرام اور رہنماؤں نے کہا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی عظمت و طہارت اللہ تبارک و تعالیٰ نے سورہ نور میں نازل فرما کر قیامت تک کے منافقین کا رد فرما دیا ہے، آپؓ کے بارے میں جنید جمشید کا بیان خبث باطن کا اظہار اور منافقت کی دلیل ہے، گستاخی کا ارتکاب کرکے جنید جمشید نے اپنی دنیا و عاقبت برباد کرلی ہے، جس انداز اور لہجے میں بیان کیا گیا، ایسے الفاظ کوئی باشعور اپنی ماں کے بارے میں بھی ادا نہیں کر سکتا، جنید جمشید نے موجودہ دور میں عبداللہ ابن ابئی کی روح کو خوش کر دیا ہے، سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے نام نہاد اسکالر کو متنبہہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی حد میں رہے ورنہ عاشقان مصطفیٰ ؐ خود ایسے بدزبان شخص کو کیفر کردار تک پہنچا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نبیوں جیسی پاک ہستیوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے پاک بیویوں کا انتخاب کیا ہے، ان کی پاکیزگی میں شک کرنے اور تہمت لگانے والے کو قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے خبیث قرار دیا ہے، جبکہ ان نفوس قدسیہ کے لئے کٹ مرنے کا جذبہ رکھنے والوں کو طیبین کا درجہ عطا کیا گیا۔ مقررین نے حضرت عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگا کر رسول اکرمؐ کو ایذا پہنچانے والے دنیا و آخرت میں لعنت کے مستحق ہیں، سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی عصمت پر حملہ منافقت کی بدترین علامت ہے، ایسے لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا قہرنازل ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عظمت صحابہؓ کے جھنڈے گاڑنے کے دعوے کرنے والے جنید جمشید کے خلاف میدان میں آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button