پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، دہشتگردوں کی صوبائی مشیر تعلیم کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، 2 افراد زخمی

شیعہ نیوز (کوئٹہ)  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے جوائنٹ روڈ پر صوبائی مشیرِ تعلیم سردار رضا محمد بریچ کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ واقعے میں محفوظ رہے ۔ بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر سرفراز بگٹی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں نے دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کررکھا تھا اور جیسے ہی سرداررضا محمد کی گاڑی قریب پہنچی، بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم سرداررضا محمد حادثے میں بالکل محفوظ رہے۔ حادثے کے نتیجے میں سردار بریچ کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعدعلاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار بریچ نے بتایا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ جبکہ صوبائی وزارتِ داخلہ نےاس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سردار رضا محمد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اورکوئٹہ کی نشست پر بلوچستان اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button