Uncategorized
علی (ع) و معاویہ بھائی بھائی کا نعرہ لگانے والا ذہنی مریض ہے، علامہ جواد نقوی
شیعہ نیوز پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین علامہ جواد نقوی نے علی (ع) معاویہ بھائی بھائی کے نعرے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص بھی نعوذ باللہ علی(ع) معاویہ بھائی بھائی کا نعرہ لگاتا ہے وہ سخت بیمار انسان ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات نہج ابلاغہ میں فرماتے ہیں کہ معاشرہ اتنا جاہل ہوگیا اور مجھے گرادیا کہ حتی کہا جانے لگا کہ علی (ع) ٹھیک ہیں یا معاویہ! بعض اس نعرے کو برا تو کہتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ بعض اوقات اس نعرے کو غلط کہنے والے اس نعرے پر عمل کرتے نظر آتے ہیں، جنہیں راہ علیؑ اور راہ معاویہ میں فرق نظر نہیں آتا اور دونوں کو ایک جیسا سمھجتے ہیں، ایسے ہیں جنہیں حقیقی انقلاب اور فریبی انقلاب میں فرق نظر نہیں آتا وہ بیمار ہیں