Uncategorized

معاشرے کے مسائل کی بڑی وجہ تربیت کا فقدان ہے، محمد رضا رہنما آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فنانس محمد رضا نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں طلباء کے ایک وفد سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ڈویژنل مسئولین کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد فروری میں کرے گی، جس میں ملک بھی کے ڈویژنل عہدیدران شرکت کریں گے، اس کے علاوہ ملک بھر میں تمام یونٹس میں مصباح الہدیٰ ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپس مسئولین کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کریں گی، ورکشاپس کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی نظریاتی، فکری، تنظیمی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی ان کی مضبوطی کا باعث بنیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشریے کی موجودہ مشکلات کی بڑی وجہ تربیت کا فقدان ہے، کامیاب قوم کا انحصار تربیت یافتہ نوجوانوں پر ہوتا ہے، صالح نوجوانوں کی تیاری کامیاب قوموں کی اولین ترجیع رہی ہے، معاشرے کو صالح نوجوانوں کی ضرورت ہے، مغرب کی اندھی تقلید نے آج کی نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے تک پہنچ دیا ہے، جہاں سے دور تک نجات کا راستہ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر تعلیمات قرآن و انبیاء سے روشناس کروایا جائے۔ تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، آئی ایس او نے رواں سال کو تجدید عہد سال قرار دیا تاکہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے عزم کو دہرایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button