Uncategorized

انشااللہ قائد اور اقبال کے پاکستان کو تکفیری سٹیٹ نہیں بننے دینگے، علامہ نادر علوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی شوری عالی کے سربراہ علامہ قاضی حسین علوی نے کہا ہے کہ آج عراق، شام، لبنان کے شیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے دشمن کو نہ صرف بے نقاب کیا ہے بلکہ اس کے لئے دنیا بھر میں زمین تنگ کردی ہے استعمار خود ساختہ جہادیوں کو اسلام کے روپ میں مسلمانوں پر مسلط کر کے اسلام کو بدنام کر رہا ہے ایسے میں ہمیں کسی مکتب یا فرقے کا نہیں اسلام کا دفاع کرنا ہے کلمہ لاالہ الا اللہ پڑھنے والوں کا خون بہنا حرام ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں چہلم امام عالی مقام کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم وحدت امت کو فروغ دے کر دشمن کو رسوا کرینگے اور شیعہ سنی مل کر وطن عزیز اور مسلمانوں کے مشترکہ دشمن کیخلاف میدان میں اتریں گے۔ انشااللہ قائد اور اقبال کے پاکستان کو تکفیری سٹیٹ نہیں بننے دینگے پاکستان میں بسنے والے اقلیتی برادری ہمارے بھائی ہیں اور ان کی جان، مال اور ناموس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام حسینیت ظلم اور فاسد نظام کے کیخلاف سینہ سپر ہونا اور کسی بھی جابر حکمران کے سامنے نہ جھکنا ہے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب قائد اعظم اور اقبال کے پاکستان میں کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ اور عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button