Uncategorized

عمران خان کا دہشت گرد احمد لدھیانوی کی حمایت میں بیان، شیعہ سنی مسلمانوں کو تشویش

شیعہ نیوز پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخواہ میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کے کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگرد احمد لدھیانوی کے ساتھ دھاندلی ہوئی۔

عمران خان نے کالعدم سپاہ صحابہ کی وکالت کرتے ہوئے کہا ، "جھنگ میں دہشتگرد مولانا لدھیانوی نے 45 ہزار ووٹ لیے، لیکن انہیں دھاندلی کرکے ہروا دیا گیا”، سوال یہ ہے کہ ایک ملکی سطح کا سیاستدان کس طرح ایک دہشتگرد جماعت کی حمایت کرسکتا ہے یہ بات سوچ سے بالاتر ہے۔

عمران خان صاحب یہ تو سب ہی جانتے ہیں نواز شریف کی حکومت تکفیریوں کی سب سے بڑی حامی حکومت ہے، آپ کو نواز حکومت کے ساتھ ساتھ ان کے تمام حامیوں کی مخالفت کرنی چاہیئے کیونکہ یہ تکفیری ہی ہیں کہ جو نواز شریف کیلئے بال و پر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان ہی کے ذریعے نواز شریف نے آل سعود کے حکم پر پنجاب سمیت ملک بھر میں شیعہ و سنی مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔

 نواز حکومت کی مخالفت میں انہی کی جماعت کی مرکزی سیکریڑی اطلاعات شیریں مزاری نے ایک پریس کانفرنس میں نواز شریف کو کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ ملاقات اور تعلقات پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، لہذا اب شیریں مزاری کا انکا پارٹی کے سرپرست کے اس بیان پر کیا خیال ہے۔

Shereen mazari

یہ وہ تصویر ہے جو شیری مزاری نے اپنی پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے دیکھائی تھی

واضع رہے کے احمد لدھیانوی جھنگ سے قومی کی نشست کے لیے الیکشن میں کھڑا ہوا تھا، جسے جھنگ کی شیعہ سنی عوام نے ذلت کے ساتھ شکست دی تھی، کافی دن تک خود احمد لدھیانوی دھاندلی کا رونا روتا رہا، لیکن جب لدھیانوی کو کسی نے نہیں سُنا تو عمران خان نے انکی سن لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button