آج ایک بار پھر معصوم بچوں کے خون سے پاک سرزمیں کو سرخ کردیا گیا،خانم زہرا نجفی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹیری خانم زہراہ نے پشاور آرمی بپلک اسکول پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے خانم زہراہ کا کہنا تھا کی آج پوری قوم سوگ وار ہیں آج ایک بار پھر سرزمین پاکستان کو معصوم بے گناہ بچوں کے لہو سے سرخ کردیا گیا ۱۰۴ بچے شہید اور کئ زخمی ۔ کاش کہ ہماری توجہ دلانے پر حکومت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتی حکومت با خوبی جانتی ہے وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرہے ہیں ان کی پرورش کہاں ہو رہی ہے یہ سب حکومت بھی خوب جانتی ہیں اور دیگرایجنسیز بھی مگراس کے بادجود تمام ایجنسیز اور حکومتی مشینری کا خآموش تماشائی بنے رہنا یہ رویہ صاف ظاہر کر رہا ہے کے ان کو عوام کے درد وغم کا کتنا اندازہ ہے جب تک ان دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک بے گناہ افراد کو شہید کیا جاتا رہے گا اور دہشت گردوں کا خآتمہ صرف اس ہی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب حکومت اوراس کے اداروں کے اندر سے دہشت گردوں سے ہمدردی رکھنے والوں کو نکال پھیک نہیں دیا جاتا ۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹیری خانم زہراہ نے سندھ بھر میں سوگ کا اعلان کیا۔