Uncategorized

بہاولپور، آئی ایس او کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کی یاد میں فرید گیٹ پر شمعیں روشن کی گئیں

شیعہ نیوز  (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بہاولپور میں بھی سانحہ پشاور کے خلاف اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فرید گیٹ بہاولپور پر شمعیں روشن کی گئیں۔ جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق اور طالبان، قاتلوں اور ظالموں کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بہاولپور ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے جو عناصر پاکستان میں طالبان کی حمایت کر رہے ہیں اُنہیں فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ آخر میں شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button