Uncategorized

سانحہ پشاور کے خلاف چرچ آف ملتان میں خصوصی دعائیہ تقریب، تمام مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والے دردناک سانحے کے حوالے سے چرچ آف ملتان میں بشپ آف ملتان کی زیرصدارت دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں تمام مذاہب کی نمائندگی موجود تھی۔ دعائیہ تقریب کا مقصد سانحہ پشاور کے شہداء اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرنا تھا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، قومی امن کمیٹی ملتان کے چیئرمین قاری ابو بکر نقشبندی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ضمیر الحسن نقوی، قاری حبیب الرحمن نقشبندی، سید محمد علی رضوی، سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، کرسچن کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ دعائیہ تقریب لائق تحسین ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شروع دن سے ہی ان دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس موقع پر اُنہوں نے ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی، پاک فوج کی آپریشن ضرب عضب، آپریشن خیبرون، سانحہ پشاور کے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button