پاکستانی شیعہ خبریں

زیارت، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 طالبان دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان کے شہر زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی) کے اہم رہنما سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں کالعدم تحریک طالبان بلوچستان کا نائب امیر بھی شامل ہے۔ سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں اغوا برائے تاوان اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کسی بھی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ نہ ہی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پولیس نے کوئٹہ میں 4 عسکریت پسند گرفتار کیے تھے جس کے بعد مذکورہ کارروائی سامنے آئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسوں کی جانب سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button