پاکستانی شیعہ خبریں

پاک فوج کا طالبان کیخلاف ملک گیرآپریشن، مولانا سمیع الحق نے طالبان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلقات کے الزامات کو اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ گزشتہ روز اکوڑہ خٹک میں نمازِ جمعہ کے بعد ایک جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ درحقیقت افغانستان کی آزادی کے لیے روس کے خلاف لڑنے والے مجاہدین سے ان کے دوستانہ تعلقات رہے ہیں، لیکن مغربی میڈیا کی جانب سے انھیں تحریک طالبان پاکستان کے دوست کے طور پر پیش کیا گیا۔ انھوں نے وضاحت کی ‘وزیراعظم نواز شریف کی خواہش پر میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کیا تاکہ ملک میں قتل وغارت گری کا خاتمہ ہوسکے’۔ مولانا سمیع الحق نے پشاور کے اسکول میں معصوم بچوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسلام بچوں اورعورتوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا’۔ انھوں نے اپنے ادارے دارالعلوم حقانیہ کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button