Uncategorized

حُور کا نشہ اتر گیا!! بزدل مجاہدین پھانسی گھاٹ پر ’کانپتے‘ اور ’معافیاں ‘ مانگتے رہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکائے جانے سے قبل اسلام کے نام پر دہشت پھیلانے والے دہشت گرد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان اپنے جرائم پر معافیاں مانگتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق جب دونوں مجرمان کو پھانسی گھاٹ پر لیجایا گیا تو بے گناہ مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے تھر تھر کانپ رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں نے اپنے آخری لمحات میں مسلمانوں کا ناحق خون بہانے کے جرائم پر معافی کی فریادیں بھی کیں۔

ڈاکٹر عثمان جی ایچ کیو پر حملے جبکہ ارشد مہربان سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھا اور فدائی حملوں کے دوران اپنی ٹیموں کی قیادت کر رہے تھے۔ دونوں واقعات میں متعدد معصوم جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

مرتے دم ان دہشتگردوں کا اس طرح سے گڑگڑنا اس بات کی دلیل ہے جس جنت کی لالچ میں انہیں معصوم لوگوں کا خون بہانے کے لئے تیار کیا گیا تھا، اسکا نشہ پھانسی کے وقت اتر گیا انہیں احساس ہوگیا کہ جنت معصوم لوگوں کو قتل کرکے حاصل نہیں کی جاتی، انہیں انکے مولویوں اور مدارس میں بے وقوف بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button