پاکستانی شیعہ خبریں
دہشتگردوں کو سزا دینے کے فیصلے پر سپاہ صحابہ کا میڈیا پاک فوج کے خلاف ہذیان بکنا شروع ہوگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوشل میڈیا پر سپاہ صحابہ کا میڈیا پاک فوج کے خلاف مسلسل ہذیان بک رہا ہے، اطلاعات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور پھانسی کی سزا پر سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد سپاہ صحابہ کے زیر اثر چلنے والے میڈیا گروپس نے پاک فوج کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
واضع رہے کہ پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد ہونے کے بعد کئی تکفیری دہشتگرد وہابیوں کو سزا موت کی سزا دی جائے گی، جس میں زیادہ تر مجرم اسی سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد ہیں۔