پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ، انصارالحسین کی جانب سے شہداء پشاور کو خراج عقیدت

شیعہ نیوز (کوہاٹ) انصارالحسینؑ پاکستان کی جانب سے آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کچہ پکہ کوہاٹ میں ایک پروقار تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایف سی کے کرنل، علاقے کے تمام سکولوں کے بچوں، معززین اور علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تعزیتی پروگرام میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور سوگواروں کے ساتھ یکجہتی کیلئے علامتی تابوت بھی رکھے گئے تھے۔ طلباء نے علامتی تابوت کو سلامی بھی پیش کی جبکہ بعض طلباء نے کفن بھی باندھ رکھے تھے۔ بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے۔ جن پر دہشت گردوں کو واضح پیغام دیا گیا تھا۔ پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ ہم دہشت گردی کا مقابلہ امن اور تعلیم سے کریں گے۔ تقریب سے علماء و عمائدین نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button