سازش کے تحت دہشتگردی کو پھیلایا گیا، علامہ عارف واحدی
شیعہ نیوز (ہری پور) تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے یورپی یونین کے کہنے پر سزائے موت پر پابندی لگائی، اور سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی پھیلائی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحریک جعفریہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی اور ہری پور کے ڈویژنل صدر محمود علی نقی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اب جو پھانسی دینے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے، ہم نے کئی سال پہلے دہشت گردوں کے کیمپوں کی نشاندہی کردی تھی لیکن انتظامیہ نے ان کے خلاف کوئی موثر کارروائیاں نہیں کیں، سانحہ پشاور کے بعد ملک میں جو سیاسی اور مذہبی اتحاد پیدا ہو ہے وہ ملک اور قوم کیلئے خوش آئندہ ہے۔