Uncategorized

ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ دینگے، آرمی چیف

شیعہ نیوز (راولپنڈی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ قوم کے اعتماد اور اتفاق رائے پر پورا اترتے ہوئے ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرراولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے سکیورٹی امور پر غور اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی بھی ہدایت دی۔ جی ایچ کیو میں ہونے والے اجلاس میں جنرل راحیل شریف نے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے سیاسی قیادت کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کی جانب سے اصلاحات اور انتظامی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ملک سے دہشت گردی و شدت پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے جبکہ عوام کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے قومی اتفاق رائے کو عملی اقدامات میں بھی تبدیل کریں گے۔

سیاسی جرگہ کی سفاک دہشتگردوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button