پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، خیر العمل فاؤنڈیشن کی جانب سے تعمیر کردہ رہائشی کالونی کے گھروں کے کاغذات تقسیم

شیعہ نیوز  (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی اور صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے تعمیر کی جانے والی رہائشی کالونی ’’علامہ اقبال‘‘ کے گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود سید تہور عباس، سیکرٹری سیاسیات تنویر مہدی، صوبائی سیکرٹری یوتھ ونگ صفدر عباس، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زاہد حسین جعفری اور دیگر ضلعی عہدیدار بھی موجود تھے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کو گھروں کے کاغذات دیئے گئے۔ اس موقع پر علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج ان لوگوں کو گھر مل گئے ہیں جن کے پاس اپنے گھر نہیں تھے، جس پر آپ کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور انشاء اللہ ہم ایسے کاموں کے لئے کوشان ہیں، علامہ سبطین الحسینی نے وفد کے ہمراہ علامہ اقبال کالونی کا دورہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے علامہ اقبال کالونی کے عالی شان پراجیکٹ سے علاقہ مکین کو فائدہ پہنچے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button