Uncategorized

شام میں بھی مسلمانوں کا خون بہانے والے (داعش) خارجی ہیں، حافظ سعید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ خارجی فتنہ کے نتیجہ میں ہمیشہ مسلمانوں کا شیرازہ بکھرا اور باہمی قتل و غارت گری پروان چڑھی ہے، پاکستان و افغانستان کی طرح پورا عالم اسلام اس فتنہ سے متاثر ہو رہا ہے، کشمیر و فلسطین کی آزادی میں یہ فتنہ بہت بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے، شام میں بھی مسلمانوں کا خون بہانے والے خارجی ہیں، یہودی، صلیبی و ہندو مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، ہمیں ان فتنوں پر پریشان اور مایوس نہیں ہونا، اسلام و جہاد کے نام پر معصوم بچوں و عورتوں کا خون بہانے والے اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خارجی فتنہ پروان چڑھانے کا اصل مقصد مسلمانوں کو آپس میں لڑانا ہوتا ہے۔ یہودی، صلیبی و ہندو پاکستان میں خاص طور پر اس خارجی فتنہ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ اس فتنہ کے نتیجہ میں مسلمان ٹکڑوں میں تقسیم ہوئے اور ان میں وحدت باقی نہ رہی۔ حافظ سعید نے کہا کہ آج جماعۃالدعوۃ اس خارجی فتنہ کے پردے چاک کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں یہ کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے اور بیرونی قوتوں کے تنخواہ دار جماعۃالدعوۃ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے مسجدوں، مارکیٹوں میں بم دھماکے اور بچوں و عورتوں کا قتل کرنے والوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں اپنی شکست کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتے ہیں اسی لئے اسے میدان جنگ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button