Uncategorized

لشکر جھنگوی کے دہشت گرد اکرم لاہوری کو 8 جنوری کو سینٹرل جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی

شیعہ نیوز( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد محمد اکرم الحق عرف لاہوری عرف فاروق حیدر کو آٹھ جنوری کو سینٹرل جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی ،مجرمبے شمار  شیعہ افراد کے قتل کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔ شیعہ نیوز کے مطابق مجرم محمد اکرام عرف لاہوری جو شور کوٹ کینٹ کا رہنے والا ہے اس نے اور اس کے ساتھیوں 13 سال قبل مذہبی دہشتگردی کی بناء پر پانچ افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا تھا بعد ازاں مجرم نے لاہور میں بھی دہشتگردی کی وارداتیں کیں، گرفتار ہونے پر انسداد دہشتگردی فیصل آباد کی عدالت کے جج چوہدری محمد اکرام نے مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر سینٹرل جیل لاہور کے سپرٹینڈنٹ نے سپیشل جج انسداد دہشتگردی فیصل آباد کو مجرم کے تاریخ مقرر کرنے کیلئے تحریر کیا جس پر انسداد دہشتگردی کے نئے جج راجہ پرویز اختر نے جنہوں نے آج ہی چارج سنبھالا تھا ملزم کو پھانسی دینے کیلئے آٹھ جنوری بروز جمعرات کو پھانسی دینے کی تاریخ مقرر کردی ہے مجرم کو آٹھ جنوری صبح چھ بجے سینٹرل جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ وہی دہشت گرد ہے کہ جس نے عدالت کے کمرہ میں ہی شیعہ نسل کشی کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ رہا ہونے کے بعد بھی وہ مزید شیعہ افراد کو شہید کیا تھا، تاہم عدالت نے اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر اکرم لاہوری کو رہا کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button