پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی گول مارکیٹ میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ دو بھائی شبیر راؤجانی اور اسد راؤجانی شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علامہ ناظم آباد میں واقع گول مارگیٹ میں تکفیری کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو شیعہ بھائیوں کو شہید کیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گول مارکیٹ میں دو تاجر بھائی شبیر اور اسد راؤجانی پر تکفیریوں کے سرغنہ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے، ان کے باڈی عباسی شہید اسپتال لے جائے گئی۔
واضع رہے کہ سال 2014 میں 343 شیعہ افراد ان تکفیری دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بنے تھے، اب سال نو کے آغاز میں ایک بار پھر ان دہشتگردوں نے مزید دو شیعہ خاندانوں کو انکے جوانوں کے جنازے کا تحفہ دیا ہے، افسوس ہے سیکورٹی اداروں پر جو شہر کی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔