Uncategorized

ملتان، خانہ فرہنگ کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کی مناسب سے تقریب، شیعہ سنی علماء کی شرکت

شیعہ نیوز (ملتان) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام امام راحل رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شیعہ سنی علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کی انچارج خانم سیدہ زاہدہ بخاری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام، علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید اقتدار نقوی تھے۔ تقریب میں علامہ قاضی نادر علوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، سید زاہد حسین شمسی، میاں عامر محمود نقشبندی، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مجتبی علوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے نعت خواں حضرات نے رسول خدا کی بارگاہ میں اقدس میں ہدیہ کلام پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ اقتدار نقوی نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button