مضامین

داعش کی طرح پاکستان میں بھی نصیری و اخباری ٹولے کی جانب سے قرآن کے ترجمعہ میں تحریف کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دولت اسلامیہ (تکفیریوں کی عالمی تنظیم) جو عالمی استعمار کی ایماء پر سعودی فنڈنگ سے اہل حق کے خلاف برسر پیکار ہے، اور دین میں تبدیل اور قرآن کی آیات میں تحریف کے حوالے سے مشہوریت میں اپنا نام رکھتی ہے، جسکا مقصد دنیا بھر میں اسلام کی غلط تصویر پش کرنا ہے تاکہ اسلام کی بڑھتی ہوئی تبلیغ کو روکا جاسکے۔ جبکہ اس تنظیم کا دوسرا ہدف مکتب اہل بیت علیہ سلام کو بیرونی طور پر دہشتگردی اور قتل و غارتگری کے ذریعے روکنے کی نام کوشیش بھی کرنا ہے۔ داعش بیرونی طور پر مکتب اہل بیت ؑ کی دشمن ہے اسی طرح سے اندورنی طور پر اس داعش کے سبراہوں اور اسپانسرز نے کچھ ایسے نصیری عناصر کو ملت تشیع کی صفوں میں داخل کیا ہے جو اندر سے مکتب اہل بیت علیہ سلام کے بینادی عقائد اور عبادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں یہ سب اس لیئے ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کی نمائندگی مکتب اہل بیت علیہ سلام کے علماء و مراجع عظام کررہے ہیں جو اسلام کا اصل چہرہ ہے۔

اس ضمن میں شیعہ نیوز کی ریسرچ ٹیم نے اس گمراہ  اور تکفیریوں کی ایماء پر کام کرنے والے گروہ کا پتا لگایا ہے جسکے بارے میں تفصیلات مومینن تک مرحلہ وار پہچائی جاتی رہیں گی، لہذا ابھی اس گروہ کے ایک ایسے فتنہ کو مومینن کے سامنے لارہے ہیں جو مومینن کی نسل کے انتہائی خطرناک ہے، ایک ایسے قرآن کو شیعہ نیوز کی ٹیم نے حاصل کیا ہے جس میں تحریف کرکے اسکے معنی و ترجمعہ کو ان نصیریت کے قائل اخباری گروہ نے جو اپنے آپ کو شیعہ ظاہر کرتے ہیں یکسر تبدیل کردیا ہے۔ یہ گروہ شہادت ثالثہ کا چیمپین، نماز عید و جمعہ کا مخالف اور اجتہاد و تقلید جو شیعہ عقائد کے بنیادی جز ہیں انکی سرے سے مخالفت کرتا ہے اور اسی ضمن میں انہوں نے قرآنی آیت کے ترجمعہ کو تبدیل کرکے ان عقائد کی مخالفت میں آیات کے ترجمعے گڑھے ہیں۔

شیعہ نیوز کی ٹیم کو یہ بھی پتا چلا ہے کہ خود ساختہ ترجمعہ پر مبنی یہ قرآن جس کے مترجم ڈاکڑ احسن زیدی ہیں کراچی سمیت ملک کی مختلف مساجد میں خاموشی سے رکھ دیے ہیں تاکہ مومینن کو گمراہ کیا جاسکے ابھی ہماری ریسرچ ٹیم کی جانب سے اس قرآن کے چند امیجز شائع کیئے جارہے ہیں تاکہ مومینن اس فتنہ سے ہوشیار رہیں، بقیہ ترجمہ اور آیات میں تحریف کی مکمل رپورٹ بھی بعد میں اگلی قسط میں شائع کی جائے گی۔یہ بات بھی واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی داعش نے بھی اسی طرح قرآن کی آیات کا ترجمعہ تبدیل کرکے قرآن کریم کو تقیسم کیا تھا، یہ عالمی سازش ہے جو اب شیعہ انثا عشری کے درمیاں ان نصیری اور اخباری گروہ کے ذریعے داخل کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔ 

quran1

اس تحریف شدہ قرآن پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ترجمعہ کرنے والے ریلیجیز اینڈ سائنس میں ماسٹر ہیں یا ڈاکڑیٹ کی ڈگری رکھتے ہیں، عربی کے حوالے  سے انکی کوئی مہارت نہیں لیکن پھر بھی انہوں نے ترجمعہ کردیا؟؟؟

quran 2

ذیل میں دی گئی امیج میں اس قران کو ایک شاعر نے تصدیق نامہ دیا ہے، جس میں مترجم کی تعریف کے بعد کہا گیا ہے کہ انکا قرآن ملاحظ کیجے یعنی اللہ کی کتاب قرآن نہیں بلکہ احسن زیدی کا لکھا ہوا قرآن ملاحظ کیجئے، نیچے لکھا ہوا نام امیر اعظم زیدی کا ہے جو اس فتنہ کا موجودہ سرکردہ ہے ، یہ احسن زیدی کا بیٹا ہے جو اب انکے سازشی کاموں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

quran3

اب ایک اور برکت حسین نامی یہ شخص اس خود ساختہ ترجمعہ والے قرآن کو تصدیق نامہ دینا والا، جو اعلانیہ نصیری مشہور ہے ، جبکہ یہ اب اس دنیا میں نہیں رہا، موصوف نے تمام subjects میں ڈگری حاصل کی ہیں لیکن دینی علوم عربی کی مہارت کہاں سے حاصل کی نہیں پتہ، لیکن قرآن کے تصدیق کررہے، 

quran4

یہ قرآن شاہ فیصل کالونی کے پتہ سے شائع ہوا ہے، جبکہ اسکی تصدیق نہ ہی حکومت پاکستان کے کسی متعلقہ ادارے نے کی ہے اور نہ ہی کسی مستند عالم دین نے۔ لہذا مومینن ایسے کسی نسخہ کو دیکھیں تو فوراً اپنی مساجد سے ہٹائیں یہ عالمی تکفیری گروہ اور سربراہوں کی ایماء پر ملت تشیع میں رخنہ ڈالنے اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے اندورنی سازش کی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب شیعوں پر وہابیوں اور تکفیریوں کی جانب سے قرآن پاک کی تبدیلی اور تحریف کے لگائے گئے الزام کو سچ ثابت کرنے کی بھی مغموم سازش ہے، جس طرح دو نمبز ذاکر جعفر جتوئی اور غضنفر توسنوی وغیرہ ممبر رسول (ص) پر آکر کفریات بکتے ہیں اور دہشتگرد اور وہابی ملاؤں کو شیعہ کے کفر کا فتوی دینے کا جواز فراہم کرتے ہیں یہ تحریف والا کام بھی اسی طرح کی ایک چال ہے۔ لہذا شیعہ نیوز ان تمام سازشی عناصر کے نام جلد مومینن کی اطلاع کے لئے فراہم کریگی، لہذا پڑھتے رہیں شیعہ نیوز۔

Quran5

مومنین ان چال بازوں سے ہوشیار رہیں، اس قرآن کے ترجمعہ میں کی جانے والی تحریف کی مکمل تفصیل اس مضمون کی اگلی قسط میں شائع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مومینن ان سازشی اور استعماری ایجنٹوں سے آگاہ ہوسکیں، اپنے دیگر دوستوں تک بھی فی سبیل اللہ ثواب کے لئے اس پیغام کو پھیلائیں، یاد رکھیں قرآن، شریعت محمد و آل محمد (ع) کا دفاع ہم سب پر واجب ہے، لہذا جو کام یزید پلید نہیں کرسکا آج وہی کام شیعوں کے لبادے میں چھپے یہ چند استعماری سعودی اور برطانوی ہمفرے کے ایجنٹ کررہے ہیں، لہذا حسینی ہونے کا ثبوت دیں اور اس سازش کی گردن دبوچ لیں۔جبکہ علماء کرام کی اصل ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلہ پر اپنا کردار ادا کریں۔

 

اگلی قسط کے لئے شیعہ نیوز سے منسلک رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button