آئی ایس او پشاور ڈویژن کا پہلا اجلاسِ عموعی کوہاٹ میں اختتام پزیر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی پہلی مجلسِ عموعی کا 3 روزہ اجلاس چکر کوٹ کوہاٹ میں منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل کابینہ، یونٹس کے نمائندگان کے علاوہ سینئیر برادران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے لئے سال (تجدید عہد) 2014-15 کیلئے پہلے کابینہ اور بعد میں سالانہ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ نئی ڈویژنل کابینہ سے ڈویژنل صدر توحید علوی نے حلف لیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی سابقہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈویژنل صدر توحید علوی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت سے ہی ہم جاہلیت کے اندھیروں سے نکل سکتے ہیں لہذاٰ تمام طلباء اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم و تربیت پر مرکوز کریں۔ اننہوں نے مزید کہا کہ حالاتِ حاضرہ سے آگاہ رہتے ہوئے اور اپنے آپ کو معاشرے کا ذمہ دار فرد سمجھ کر خلوص دل اور احسن طریقے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں اور معاشرے کو برائی سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔