مضامین

پیپلز پارٹی و فضل الرحمن سے اتحاد، شیعہ علماء کونسل کی پالیسی کیا ہے؟ جہاد القلم

تحریر: یاور عباس
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) ایک طرف پیپلز پارٹی کے ساتھ الیکشن سے اب تک سیاسی اتحاد جاری ہے تو دوسری طرف طالبان ،سپاہ صحابہ ،لشکرجنگوی اور دیگر تکفیری دہشتگردوں کے روحانی باپ مولوی ڈیزل (فضل الرحمٰن )کے ساتھ ایک مظبوط سیاسی و مذہبی اتحاد بنارکھا ہے کل تک یہ مولوی ڈیزل شیعان حیدر کرار کے خلاف کفر کے فتویٰ جاری کر رہاتھا لیکن آج ایک شیعہ جماعت کے رہنماء کے ساتھ اتحاد بنا رکھا ہے۔یہاں ایک بات میں ناچیز سمجھ نے سے قاصر ہوں کہ یہ مولوی کل تک تو شیعوں کو کافر سمجھ رہا تھا اور آج انہی کافروں کے ساتھ اتحاد کیوں؟دوسری بات جو میری سمجھ میں نہیں آرہی وہ یہ کہ کل تک اپنی آپ کو شیعت کے قائد قرار دینے والے رہنماء کا ایک تکفیری فتویٰ فیکٹری کے مالک کے ساتھ اتحاد کیوں کیا ؟ کیا پاکستان میں صرف ایک ہی گروہ (تکفیری ) ہے جس سے اتحاد سے تمام مسائل حال ہونگے ؟اگر ایسا ہے تو پھر شیعوں کے رہبر سید علی خامنہ ای ہمیشہ تکفیریت کے خلاف بات کیوں کررہے ہیں ؟ان کی دوسری اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جن کے لیکشن کمپین میں لاکھوں روپے خرچ کر کے اس جماعت کے قائد نے پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز پر اشتہار چلا کر شیعہ حضرات سے اپیل کردی تھی کہ وہ تیر پر مہر لگا دے اس اتحاد کے بدلے اس جماعت کو کیا کچھ ملا وہ ہمیں نہیں معلوم لیکن اتنا پتہ ہے کہ گلگت بلتستان میں ان کے لئے پی پی نے ایک وزارت دی ہے اس اتحاد سے ملت جعفریہ کو گلگت بلتستان سے کراچی اور کوئٹہ سے پاراچنار تک پی پی حکومت کی سرپرستی میں شیعان حیدر کرار کے خواتین اور بچے سمیت ہزاروں نوجوانوں کے لاشوں کے تحفہ ضرور ملے ہیں اور پی پی کی زیر اثر صوبہ سندھ میں روزانہ کے بنیاد پر اب بھی ملت جعفریہ نسل کشی جاری ہے جس پر ان کے اتحادی جماعت بھی اب براشت نہیں کر سکتی اور کراچی میں آج کل پی پی کی اتحادی جماعت کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاوس کا گیروا کرنے کے خبرے گردش کر رہی ہے۔ لیکن ابھی تک کوئی آفیشل پریس ریلیز سامنے نہیں آیا ۔اگر اب پی پی کی اتحادی جماعت یہ سمجھ رہی کہ پاکستان میں زرداری حکومت سے جاری شیعہ نسل کشی کے ذمہ داری پی پی ہے تو پھر اتنی عرصہ تک خاموش کیوں تھے؟ اس سے پہلے جب تمام شیعہ جماعتوں نے یکم جون 2014کو سندھ حکومت اور نااہل وزیر اعلیٰ کے خلاف لبیک یاحسین مارچ کیا تھا اس مارچ میں اس جماعت نہیں شرکت کیوں نہیں کی؟ اگر ان کو اب پتہ چلاہے کہ پی پی ہی شیعہ نسل کشی کے ذمہ دار ہے تو ان سے اتحاد ختم کیوں نہیں کر رہے؟ کیا شیعہ نسل کشی کے ذمہ دار صرف پی پی ہے اس کے اتحادی نہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر احمد لدھیانوی اور ملک اسحق بھی دہشتگر نہیں ہیں کیونکہ وہ خود تو کوئی گولی نہیں چلا رہے صرف اس کے اتحادی اور جہاد معصوم عوام کو قتل کر رہے ؟ میں ایک طالب علم ہو اور یقیناًاس معاشرے کا حصہ ہوں سوال کرنا اور اپنے رائے کا اظہار کرنے کا حق رکھتا ہوں ۔یہ میں کسی کے حق میں یا کسی پر تنقد نہیں کر رہا بلکہ چند سوالات ہیں جو میں اپنے رہنماؤں اور دوستوں سے شیئر کر رہا ہوں اگر آپ کسی دوست کے پاس ان سوالات کے بہتریں جواب موجود ہیں تو مجھے ضرور مسیج کر لے۔شکریہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button