پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر دہشتگردی کے حملے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تحصیل کلاچی کی حدود میں واقع علاقہ گرہ مستان کے قریب تھانہ درابن کی پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی، کہ اچانک پانچ مسلح ملزمان نے مختلف سمتوں سے پولیس موبائل پر شدید فائرنگ کردی۔ پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، تو حملہ آوروں نے راکٹ داغ دیا۔ راکٹ لگنے سے پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ راکٹ حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی عبدالستار اور پولیس کانسٹیبل جاوید شدید زخمی ہو گئے، جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او درابن محمد عدنان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاعات تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے ۲۱ ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کی مخالفت کے بعد ڈی آئی خان میں پولیس پر حملوں میں اچانک تیز ی آگئی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے سانحہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button