Uncategorized

فرانسیسی جریدے کا نظریہ عالمی امن تباہ کر دے گا، ملی مجلس شرعی

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ رپورٹ) ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری، جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ادارہ منہاج الحسین (ع) کے علامہ محمد حسین اکبر،جامعہ نعیمہ کے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، جماعت اہلسنت کے مفتی ظفر جبار چشتی، مرکزی جماعت اہلسنت کے قاضی عبدالغفار قادری سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے پیچھے دراصل تہذیبوں کے تصادم کا بگل بجایا جا رہا ہے، مغرب اس حوالے سے ہوش کے ناخن لے۔ رہنماؤں نے کہا کہ عشق مصطفی ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور کسی کو اپنے ایمان کیساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چارلی ایبڈو کا نظریہ دنیا کے امن کو خطرات سے دو چار کر دے گا ہم اسے مسترد کرتے ہیں، مغربی قوتیں ہوش کے ناخن لیں اور اسلام دشمنی سے باز آ جائیں ورنہ ان کا انجام اچھا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں توہین رسالت ﷺ برداشت نہیں کریں گے، آقا دو جہاں کی حرمت پر اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button