Uncategorized

راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، سید فیملی کے 3 افراد شہید، نماز جنازہ لیاقت باغ میں ادا ہوگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) راولپنڈی کے علاقے صادق آباد چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غازی علی شیرازی، سید فیاض شاہ اور حمزہ صفدر کے نام سے ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایس ایس پی راول ٹاون کرامت اللہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد سید فیملی سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر پیدل آئے تھے اور کارروائی کرنے کے بعد گلیوں میں رو پوش ہوگئے۔ دوسری جانب ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے فیاض حسین شاہ ایڈووکیٹ تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے ضلعی نائب صدر تھے، دیگر جاں بحق ہونے والے دو افراد ان کے بھانجے بتائے جا رہے ہیں۔

درایں اثناء راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں رات دس بجے ٹارگٹ کلنگ کا نشانے بننے والے 3 شیعہ افراد کی نماز جنازہ آج لیاقت باغ میں ادا کی جائیگی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو اور اس سے پہلے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج نماز جنازہ کے بعد لیاقت باغ میں پنجاب حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قاتلوں کو آزاد چھوڑا ہوا ہے اور کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں اور اب یہ واقعہ ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ دہشتگرد شہروں میں چھپے بیٹھے ہیں جن کیخلاف تاحال کارروائی نہیں کی جا رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button