پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور کے اسکولوں کو ننھے شہداء بچوں کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پشاور) حکومت خیبر پختونخوا نے شہر کے اسکولوں کو سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے ننھے شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ دوسری جانب صوبائی حکومت کے زیر اہتمام سانحے میں شہید ہونے والوں کا چہلم بیس جنوری کو ہوگا، جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ایم پی ایز نے اسکولوں کو شہید بچوں کے ناموں سے منسوب کرنے کے لیے فہرست وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پہنچا دی، جن شہید بچوں کا تعلق پشاور سے نہیں ان کے آبائی علاقوں کے اسکول ان کے نام سے منسوب کیے جائیں گے۔ پشاور میں سب سے زیادہ شہادتیں صوبائی حلقے پی کے پانچ سے ہوئیں، جہاں سے 16 بچے شہید ہوئے۔ دوسری جانب سانحے کے شہداء کے چہلم کے لیے شہید بچوں کے والدین سے رابطہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے چہلم کے موقع پر عمران خان بھی شریک ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی بڑی لائبریری کا نام بھی تبدیل کرکے شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ فرنٹیئر گرلز کالج کو شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button