Uncategorized

اسلام میں تشدد نام کی کوئی چیز نہیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

شیعہ نیوز (لاہور) جامعہ نعیمیہ لاہور کے زیراہتمام پانچویں 2 روزہ آئمہ و خطبا کی تربیتی ورکشاپ برائے فروغ امن اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ کے آخری روز جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، مفتی محمد ہاشم، حافظ ارشد اقبال نعیمی، پیر فاروق احمد، غلام علی سمیت درجنوں مساجد کے آئمہ و خطبا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تشدد نام کی کوئی چیز نہیں، مومن کی پہچان اور ثقافت ’’امن‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما و خطبا امن کے قیام کے لئے مخصوص مائنڈ سیٹ کو سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں تبدیل کریں، آئمہ و خطبا معاشرے میں امن کے سفیر بن کر قوم کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے لئے کام کرنے والے افراد عظیم مشن پر عمل پیرا ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ اسلام کے تصور ’’امن وآشتی‘‘ کو اپنائے بغیر ممکن نہیں، دنیا میں عظیم انقلاب کے حصول کے لئے ہمیں نبی رحمت ﷺ کے عشق کی طاقت سے دلوں کو مسخر کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ سارے اختلافات بھلا کر وحدت ایمانی ، وحدت اسلامی اپنانا ہو گی، اسی میں نجات اور کامیابی ہے۔ حافظ ارشد اقبال نعیمی نے کہا کہ معاشرے میں سکون وامن کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے قول وفعل یا اپنی کسی ادا سے کسی دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت نبوی ﷺیہ ہے کہ آپ کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button