Uncategorized

ملتان، داعش کے حق میں وال چاکنگ، یزمان سے کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار

شیعہ نیوز (ملتان) ملتان شہر میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حق میں وال چاکنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے جبکہ منڈی یزمان سے پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق داعش کے حق میں خانیوال روڈ پر وال چاکنگ کی گئی جس پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری طرف تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے چک نمبر 36 ڈی این بی کے رہائشی مولوی حلیم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم چند لوگوں میں حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلا رہا تھا جسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سٹی پولیس نے فورتھ شیڈول میں شامل عبید الرحمن کے خلاف علاقے سے بغیر اطلاع غائب ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button