پاکستانی شیعہ خبریں
ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو طلب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے، جس میں تنظیم کی فعالیت، شعبہ جاتی کارکردگی اور دیگر امور پر بحث اور فیصلہ جات کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس 31 جنوری بروز ہفتہ شروع ہوگا اور یکم فروری کو دوسرے روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کریں گے، جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اور تمام اضلاع کے مسئولین شریک ہوں گے۔