Uncategorized

داعش کے کمانڈر یوسف سلفی نے امریکی امداد اور پاکستان میں داعش کی تشکیل کا اعتراف کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ)  میڈیا کی اطلاعات کے مطابق لاہورمیں گزشتہ ماہ گرفتارہونیوالے داعش کے مبینہ کمانڈریوسف السلفی نے امریکہ سے رابطوں اور فنڈز ملنے کااعتراف کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوسف السلفی نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ پاکستان میں تنظیم کوچلانے اور شام میں لڑائی کیلیے نوجوانوں کی بھرتی کیلیے اسے امریکہ سے رقوم ملتی رہی ہیں۔ان ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی نژاد شامی یوسف السلفی ترکی کے راستے پانچ ماہ پہلے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔وہ ترکی میں پکڑا بھی گیا لیکن وہاں سے فرار ہوکر پاکستان پہنچ گیا ۔ ذرائع کے مطابق سلفی کوامریکہ سے فنڈزملنے کامعاملہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے حالیہ دورہ اسلام آبادکے دوران بھی اٹھایاگیا۔امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل لائیڈآسٹن کے دورہ اسلام آبادکے دوران بھی یہ معاملہ اٹھایاگیا۔

سلفی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیاکہ وہ ایک پاکستانی امام مسجد کے ساتھ مل کر شام میں لڑائی کے لئے نوجوانوں کوبھرتی کرتا تھا اورہر بھرتی پراسے600 ڈالر ملتے تھے۔ان ذرائع نے بتایا کہ امریکہ شدت پسند تنظیم داعش اوراسلامک اسٹیٹ کی سرگرمیوں کی سخت مذمت توکرتا ہے لیکن ان تنظیموں کواپنے ملک سے فنڈنگ نہیں رکوا سکا۔ان ذرائع نے کہا امریکہ کویہ تاثر زائل کرنا ہوگا کہ وہ اپنے مفادات کیلیے مذکورہ گروپ کو رقوم دے رہا ہے اوریہی وجہ ہے کہ وہ تنظیم کیخلاف عراق میں توکارروائی کرتا ہے لیکن شام میں نہیں ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ داعش دوسرے ممالک کے علاوہ لیبیا، افغانستان، پاکستان اوربھارت کے شہریوں کو شام میں لڑائی کیلیے بھرتیاں کررہی ہے۔ پاکستان میں مختلف شہروں میں دیواروں پر داعش کے پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی پشت پر امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور وہ دہشت گردوں کے ذریعہ ان ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں جو اسرائیل کے خلاف ہیں ، اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہوتا ہے جس نے ابھی تک اسرائیل کو سفارتی حیثیت نہیں دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button