Uncategorized

رہبر معظم کا یورپ وامریکی نوجوان کے نام خط نے پیغمبرانہ روایات کو زندہ کیا ہے، آئی ایس او پاکستان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ) رہبر معظم کا یہ خط نوجوانوں کے لئے راہ مستقیم کے لئے معاون ثابت ہوگامرکزی سیکرٹریٹ میںحالات حاضرہ کے موضوع پر ڈویژنل صدرلاہور شکیل اصغرنے بلتستان کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی خامنہ ای نے پیغمبری اقدار کو زندہ کرتے ہوئے راہ راست سے بھٹکے ہوئے جوانوں کو خط لکھ کر حقیقی پیغمبری سنت کو زندہ کیاہے بالکل ایسے ہی جیسے رسول خدا نے بادشاہوں اور قبیلوں کو حقیقی اسلام سے متعارف کروایا،مغربی دنیا میں اسلام کے چہرے کو مسخ کرکے پیش کیا جارہاہے رہبر معظم کا یہ خط نوجوانوں کے لئے راہ مستقیم کے لئے معاون ثابت ہوگا جس طرح سے امام خمینی نے گوبارچف کو خط لکھ کر اسلام اور قرآن کی دعوت دی ہے اسی طرح علی خامنہ ای نے انکی پیروری کرتے ہوئے مغربی نوجوانوں سے مخاطب ہوئے ہیں ٰ آئی ایس او پاکستان کے ذیلی ادارہ بولڈ کے زیر اہتمام لاہور میں بلتستان کے طلباء کی50روزہ تعلیمی و فکری تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری ہے ورکشاپ میں بلتستان کے 20سے زائد طلباء شریک ہیں نویں اور دسویں کلاس کے طلباء کے لئے کوچنگ کلاسز کے ساتھ ساتھ طلباء کی اخلاقی و فکری تربیت کیلئے الگ کلاسز کا اہتمام کیا گیا ۔شکیل اصغر کاکہنا تھا کہ آئی ایس او لاہور کی پہلی مجلس عمومی کا اجلاس 31جنوری سے ہوگا جو دوروز تک جاری رہے گا جس میں ڈویژنل کابینہ کی نامزدگی ہوگی اجلاس میں درجنوں امامیہ طلباء شریک ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button