پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ شکارپور کی ذمہ دار سندھ اور وفاقی حکومت ہے، علامہ سید ہا شم موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے شکارپور میں نماز جمعہ کے دوران پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مکمل طور پر دہشتگردوں کے سامنے بے بس دیکھائی دے رہی ہیں۔ پشاور اسکول سانحہ کے بعد قومی ایکشن پلان کے نام پر صرف فوٹو سیشن کی گئی۔ ایک مہینے کے دوران صرف بیس دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ہے، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اب بھی دہشتگرد جیلوں میں قید یا پھر آزادی کیساتھ اپنی کاروائیاں کر رہے ہیں۔ ہم نے شروع دن سے کہا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے، لیکن اب تک صرف ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔ حکومت ان دہشتگردوں کو سیاسی حمایت اور ان سے ڈرنے کی بجائے انکے خلاف فیصلہ کن کاروائی کریں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ امام بارگاہ کربلا معلٰی شکارپور میں پیش آنے والے دہشتگردانہ واقعے کیخلاف کل کوئٹہ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button