پاکستانی شیعہ خبریں
ہمیں پیسہ نہیں، دہشتگرد قاتل اور انکے سرپرست پھانسی کے پھندے پر چاہیے، علامہ امین شہیدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے شکار پور میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کی، اور خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں پیسہ نہیں، دہشتگرد قاتل اور انکے سرپرست پھانسی کے پھندے پر چاہیے، کالعدم فرقہ پرست تنظیمیں ڈھٹائی کیساتھ ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں، انہیں کوئی روکنے والا نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے، سندھ حکومت نے بھی انتہائی بزدلی، نااہلیت اور عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے، علاوہ ازیں علامہ امین شہیدی نے شکارپور کی دہشتگردی سے متاثرہ مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلیٰ کا دورہ کیا، اور شہداء کے لواحیقین سے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں انہوں نے سانحہ کے شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت اور خطاب کیا۔