شکار پور دھماکہ: پولیس افسر معطل،سیکورٹی اداروں نے دھماکہ خود کش قرار دیدیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ کے شہر شکار پور جمعہ کے روز ہونے والے دھماکے کے لیے آئی جی سندھ کی بنائی گئی اعلی سطح کی ٹیم نے کام شروع کر دیا،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام اور پولیس افسران نے امام بارگاہ کربلا معلیٰ کا دورہ کیا، دورے کے دوران دونوں اداروں کے اہلکاروں نے الگ الگ شواہد جمع کیے، ڈان نیوز سے خصوصی گفت گو میں ایس ایس پی راجا عمر خطاب نے امام بارگاہ دھماکا خودکش ہونے کی تصدیق کی ہے، سندھ پولیس کے سربراہ نے مبینہ طور پر فرائض سے غفلت برتنے پر لکھی در تھانے کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا ہے، پولیس نے امام بارگاہ کربلا معلیٰ کی حفاظت پر مامور سپاہی کو بھی گرفتار کر لیا ہے، آئی جی سندھ نے کربلا معلیٰ امام بارگاہ حملے کی تحقیقات کے لیے کراچی پولیس کے ایس ایس پی راجا عمر خطاب کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔