پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ شکار پور سے قبل طالبان کی جانب سے امامبارگاہ کربلا معلیٰ کو دھمکی دی گئی تھی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ شکار پور نماز جمعہ کے دوران کالعدم دہشتگرد وہابی تنظیم طالبان کی جانب سے امبارگاہ کربلا معلی کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے امام بارگاہ کی انتظامیہ اور پڑوس میں رہنے والے افراد کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی اور جمعہ تک کا وقت دیا۔ یہ خط سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے،تاہم اس کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں ہوپائی ہے کہ آیا اس طرح کا خط انتظامیہ کو دیا گیا تھا یا نہیں، لیکن ایک بات تو واضع ہے کہ طریقہ واردات سے یہ سانحہ طالبان دہشتگردوں کی کاروائی لگتی ہے۔