پاکستانی شیعہ خبریں

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی ایم ڈبلیو ایم کے آفس آمد،سانحہ شکار پور پر تعزیت پیش کی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ): متحدہ قومی مومنٹ کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں وحدت ھاوس کراچی میں سکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن سیدعلی حسین نقوی، مولانا باقر زیدی اور مولانا علی انور جعفری سے ملاقات کی اور سانحہ شکار پور کے شہدا کی تعزیت پیش کی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے دیگرڈویژنل رہنماوں سمیت ضلع وسطی کے ذمہ داران بھی موجود تھے. اس ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار نے مجلس وحدت المسلمین کو دہشتگرد ی کے خلاف جنگ میں ایم کیو ایم کا ساتھ دینے کی دعوت دی اور کہا کہ ایم ڈبلیو ایم متحدہ کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ساتھ تاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دہشگردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کی دعوت کا خیر مقدم مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کیاگیا، ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تکفیریت کی حامی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو سائیڈ لائن کیا جائے تاکہ قائد اعظم کے پاکستان کو ان دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کروایا جاسکے ، مجلس و حد ت مسلمین کے ترجمان نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم ملک سے دہشتگردی اور ظلم کے خلاف اُٹھنے والی ہر آواز کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button