پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ شکار پور کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (جیکب آباد) سانحہ شکارپور کے شہداء کی یاد میں ملک بھر میں تعزیتی تقاریب ہوئیں اور شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع جعفر آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں علامہ مقصود علی ڈومکی و دیگر نے شہدائے ملک و ملت کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سست رفتار کارروائی اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث معصوم انسانوں کاقتل عام روز کا معمول بن چکا ہے۔ ہم شکارپور سانحے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اتنے بڑے سانحے کے باوجود غفلت کے مرتکب کسی افسر کو معطل نہیں کیا گیا، سانحہ شکارپور سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث پیش آیا اور اس ضلع میں تسلسل کے ساتھ واقعات ہورہے ہیں۔ مگر قاتل، دہشت گرد نہیں پکڑے جاتے۔ اب ملک بھر کے عوام دہشت گردوں کے خلاف بھرپور ایکشن چاہتے ہیں۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین تحصیل گنداخہ کے زیر اہتمام مولانا عبدالحق جمالی اور مولانا محمد علی کی قیادت میں سانحہ شکارپور کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم ضلع نصیر آباد کے زیر اہتمام شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، اس موقعہ پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button