Uncategorized

یوم یکجہتی کشمیر مظلوم کے ساتھ یکجہتی اور ظالم کی مذمت کا دن ہے، سیدہ سدرہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے فیصل آباد سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم کشمیر میں ہونے والی بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیر پہ بھارتی تسلط کو ناجائز سمجھتے ہیں، کشمیریوں کو حق خودارادیت کے تحت مکمل آزادی کا حق ہے، جو کہ بھارت نے عرصہ دراز سے سلب کر رکھا ہے، انھوں نے کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان ہر مظلوم کے حق میں آواز اٹھائے گی چاہے اسکا تعلق دنیا کے کسی بھی خطے سے ہو، جبکہ کشمیر تو پاکستان کی شہ رگ ہے۔ سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ یوم یکجہتیء کشمیر مظلوم سے یکجہتی اور ظالم کی مذمت کا دن ہے، ملت جعفریہ کو واقعہء کربلا نے ظلم اور ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس عظیم دیا ہے، ہم اقوام متحدہ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ جس مقصد کے لئے اقوام متحدہ کی بنیادیں رکھی گیئں، اسکی جانب توجہ کریں اور اپنا صحیح کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button