Uncategorized

پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی، جھنگ سے شیعہ ذاکر مولانا انور علی کو بلاجواز حراست میں لے لیا

شیعہ نیوز (جھنگ) پنجاب کے ضلع جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ سے ممتاز شیعہ ذاکر مولانا انور علی کو مقامی پولیس نے بلاجواز حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مولانا انور علی گڑھ مہاراجہ میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اعلٰی افسران کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی تھیں کہ مولانا انور علی کو نقص امن کے تحت حراست میں لے لیا جائے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مخالف فرقے کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ مولانا انور علی اپنی تقریروں کے ذریعے مذہبی منافرت کو ہوا دے سکتے ہیں۔ ادھر گڑھ مہاراجہ سمیت نواحی علاقوں کی شیعہ تنظمیوں نے مولانا انور علی کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کل (بدھ) صبح تھانہ گڑھ مہاراجہ کے سامنے مصطفٰیﷺ حسینی چوک میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ گڑھ مہاراجہ سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل رانا ارشاد حسین نے کہا کہ مولانا انور علی کی گرفتاری بلاجواز ہے اور پولیس ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کرکے کارکنوں کو اشتعال دلا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button